سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںحب طوفانی بارشیں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں میں داخل ایک شخص ہلاک

حب طوفانی بارشیں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں میں داخل ایک شخص ہلاک

حب ( ہمگام نیوز ) اطلات کے مطابق حب چوکی میں گذشتہ روز 24 تاریخ شام پانچ بجے سے مون سون کی تیز بارش شروع ہوگئی ۔
جو 25 جولائی شب تقریبا بارہ ساڑھے بارہ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر برستی رہی ۔ تاہم اس کے بعد بارش کی شدت میں کمی آگئی ،لیکن رات بھر وقفہ وقفہ سے متواتر ہوتی رہی ۔ بلآ خر صبح ساڑھے چھ سات بجے بند ہوگئی۔
جس کے بعد حب صنعتی علاقہ کی ندی میں تغیانی آگئی ۔ جو حب شہر کا رخ کرکے جام کالونی میں داخل ہوگئی دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میں واقع گھر اور دکان بھی ندی کا منظر پیش کرنے لگے ۔

لوگ اپنی مدد آپ اپنے بچوں سمیت قیمتی اشیاء نکالنے لگے ۔ اطلاعات ہیں کہ ایک شخص گھر کی دیوار گرنے سے ھلاک ہوا ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ پانی میں ڈوب جانے کے باوجود تاحال مقامی انتظامیہ بے خبر ہے ۔ لوگ آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے ہوئے ہیں ۔

دریں اثناء ، حب چوکی نیو لیبر کالونی کریم مری گوٹھ سے اطلاع ہے کہ نہر ٹوٹنے سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا ہے انتظامیہ حسب سابقہ سور ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز