شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںحب: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید دو خواتین جبری طور پر...

حب: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید دو خواتین جبری طور پر لاپتہ

حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتے کی علی الصبح تقریباً تین بجے مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب چوکی کے علاقے گنجی گوٹھ، دارو ہوٹل کے قریب واقع ایک رہائشی گھر پر قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والی خواتین کی شناخت حیرنسا واحد (عمر 17 سال) اور ہانی (عمر 27 سال) کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قابض پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل تھے۔

یاد رہے حب چوکی میں خواتین کی جبری گمشدگی کا یہ تیسرا رپورٹ شدہ واقعہ ہے۔ اس سے قبل رواں سال 22 نومبر کو 15 سالہ نسرین بلوچ کو جبری لاپتہ کردیا تھا، جن کے بارے میں بھی تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔ اسی طرح رواں سال بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی خواتین کی جبری گمشدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کوئٹہ سے ماہ جبین اور خضدار سے فرزانہ اور دالبندین سے رحیمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز