دوشنبه, نوومبر 11, 2024
Homeخبریںحب میں قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرالر پر حملے کی ذمہ...

حب میں قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرالر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مچاروں نے حب کے علاقے بھوانی بائی پاس کے مقام پر قیمتی پتھر (سنگ مرمر) لے جانے والی ایک ٹرالر پر فائرنگ کرکے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا گاڑی میں سوار افراد کو وارننگ کے تحت نشانہ نہیں بنایا۔
آزاد بلوچ نے کہا دشمن ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان میں جاری قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہر شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس استحصال کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا ہمارے اس طرح کے حملے مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ اجاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز