حب( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق حب میں مسافر بس الٹنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حب کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ذرائع نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں