جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںحب: نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید تین افراد...

حب: نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید تین افراد کی لاشیں برآمد

حب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نہاتے وقت ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان حب پل کے قریب حب ندی میں ڈوب گئے تھے جن کی لاشیں آج برآمد کرلی گئیں۔

آخری اطلاعات آنے تک لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

ہمگام نیوز کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لاشوں کی برآمدگی کے بعد حب پولیس اور کراچی پولیس کے معبین حدود کے تنازعے کی وجہ سے کوئی بھی ادارہ اس حوالے سے ابتدائی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

تینوں نوجوانوں کی لاشیں پہلے کراچی اسپتال منتقل کی گئی تھیں تاہم سندھ اور بلوچستان پولیس کے معبین تنازعے کی وجہ سے لاشیں پھر حب چوکی منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز