جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںحب چوکی میں آئی ایس آئی کے کارندوں پر حملے کی ذمہ...

حب چوکی میں آئی ایس آئی کے کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 13 اپریل بروز منگل شام 5 بجے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔

ہمارے سرمچاروں نے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کارندوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ الہ آباد فٹبال گراونڈ میں “شہداء پولیس” کے نام سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شائقین کے بھیس میں بیٹھے تھے ، حملے کے نتیجے میں ریاستی پولیس اور خفیہ اداروں کے کارندے زخمی ہوئے۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

قابض فوج اور ان کے آلہ کاروں پر ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز