حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 2 فروری 2026 کی رات قابض پاکستانی فورسز نے حب چوکی کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے جانے والے افراد میں محمد بخش ساجدی شامل ہیں، جو ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر ہیں اور مشکے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ دوسرے شخص کی شناخت انجینئر رفیق بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق چیف رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی مشکے سے ہے۔ تیسرے نعیم ساجدی ہیں، جو اسی خاندان سے تعلق رکھتے اور مشکے کے رہائشی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تقریباً تین بجے قابض فورسز نے حب چوکی کے مختلف علاقوان میں چھاپہ مارکر ایک ہی خاندان کے ان تین افراد کو گھروں سے اٹھایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


