پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںحلب کے قریب شدید لڑائی، 70 سے زیادہ ہلاک

حلب کے قریب شدید لڑائی، 70 سے زیادہ ہلاک

حلب(ہمگام نیوز) شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر حلب کے قریب ہونے والی شدید جھڑپوں میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ جھڑپیں شہر کے جنوب میں شام کی حکومتی افواج اور شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک گروپ النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ حلب میں جمعرات کو ہی حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھاتاہم اس کا اطلاق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ پر نہیں ہوتا۔

اقوامِ متحدہ خبردار کر چکی ہے کہ اگر جنگ بندی کا یہ معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو یہ تباہ کن ہوگا جس سے مزید چار لاکھ افراد بے گھر ہو گر ترکی کی سرحد کا رخ کر سکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شام میں برطانیہ سے حقوق انسانی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ’لڑائی میں النصرہ فرنٹ اور اس کے اتحادیوں کے ایک مقامی کمانڈر سمیت کم از کم 43 جنگجو جبکہ شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کے 30 ارکان مارے گئے ہیں۔‘

سیرئین آبزرویٹری کے مطابق النصرہ فرنٹ اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کی لڑائی میں خان تمن اور اس کے اطراف کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

حلب سے دس کلومیٹر دور واقع خان تمن وہ قصبہ ہے جہاں شامی افواج نے گذشتہ برس دسمبر میں باغیوں کو باہر نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز