شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںحماس کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل دیا،...

حماس کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل دیا، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

تہران(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی میزائل سے لیس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج ہم نیا فلسطین دیکھ رہے ہیں جو میزائل سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہا ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ فلسطینی اسرائیل کی صنعتیں، ہوائی اڈے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کی عالمی سامراج کے خلاف جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز