Homeخبریںحماس کے ساتھ جاری جنگ خاتمے کے قریب نہیں: نیتن یاھو

حماس کے ساتھ جاری جنگ خاتمے کے قریب نہیں: نیتن یاھو

اسرائیل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینامین نیتن یاھو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے زیر زمین اہداف پر بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجےمیں حماس کے اسلحہ کے زیر زمین ذخائر کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ محاذ آرائی ختم ہونے کے قریب نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ ہم حماس پر کاری ضربیں لگائیں گے اور ہم یہ کر رہے ہیں۔ نیتن یاھو نے مزید کہا کہ حماس کے رہ نما بھاری قیمت ادا کریں گے۔ ہم اپنے شہروں اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔دوسری طرف اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ حماس کی زیادہ تر میزائل صلاحیتیں ختم ہو گئیں۔

 

فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا ہے کہ گذشتہ شب 6 فضائی اڈوں سے لگ بھگ 160 طیاروں نے غزہ کی پٹی میں تقریبا 150 اہداف پر بمباری جس میں 450 میزائلوں اور بموں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ان بمباری کا مقصد زیر زمین مفادات کو متاثر کرنا ہے۔ بمباری میں غزہ شہر کے آس پاس کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں زیرز مین اور میٹرو سروس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرنگیں حماس کے لیے ایک تزویراتی خزانہ ہیں۔ ان پر بمباری کے نتائج دن کے اوقات میں واضح ہوں گے۔ انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں کئی کلومیٹر سرنگوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔غزہ اور اسرائیل کے مابین تشدد کا سلسلہ آج چھٹے روز بھی جاری ہے، جس میں اب تک 137 فلسطینی جانبحق اور 900 زخمی ہو گئے ہیں۔

Exit mobile version