ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمنی باغیوں نے جازان کے سرحدی علاقے میں ایک کارروائی میں 80 سے زائد سعودی فوجیوں اور سوڈان سے تعلق رکھنے فوجیوں کو ہلاک جبکہ درجنوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ اس کے جنگجو کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سرحدوں میں داخل ہو گئے ـ
جبکہ دوسری جانب یمنی باغیوں کے ٹیلی وژن پر دعوی کیا گیا کہ اس کارروائی میں اسی سے زائد سعودی فوجیوں اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے کرائے کے قاتلوں کو ہلاک یا زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ـ
تاہم سعودی میڈیا نے جازان کے سرحدی علاقے میں یمنی باغیوں کے ان حملوں کے دعوں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ سعودی فوجی کمانڈر ترکی المالکی نے کہا کہ اپنی ناکامیاں چھپانے کی خاطر یہ باغی خیالی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش میں مگن ہیں ۔


