Homeخبریںحوثی باغیوں کی طرف سے بحر احمر میں کشتی کے ذریعے حملے...

حوثی باغیوں کی طرف سے بحر احمر میں کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دی: عرب اتحاد

ریاض(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ بحر احمر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز کشتی کے ذریعے حملے کی کارروائی کو ناکام بنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد کی مشترکہ فورسز نے پیر کے روز مذکورہ حملے کی کارروائی کو ناکام بنا دینے کی تصدیق ہے۔

اتحاد نے زور دے کر کہا ہے کہ حوثی ملیشیا اسٹاک ہوم معاہدے کی آڑ لے کر الحدیدہ سے معاندانہ حملے کر رہی ہے۔ حوثی عناصر ابھی تک جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ادھر یورپی یونین نے کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے بحران کے حل کے لیے پیش کردہ ابتدائی منصوبے کا اہم پہلو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یمن میں جنگ بندی اور یمن کے فضائی اور بحری راستے کھولنے کا اعلان ہے۔

Exit mobile version