پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںحکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وحید، نوید اور غلام حسین کو...

حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وحید، نوید اور غلام حسین کو بازیاب کیا جائے: اہلخانہ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مستونگ سے جبری اغواء ہونے والے نوجوان وحید، نوید اور غلام حسین کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے حکومت سے اپیل کردی۔

لواحقین کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے رواں مہینے 15 اگست 2020 کو وحید بلوچ، نوید بنگلزئی اور غلام حسین بنگلزئی کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے جبری طور پر اغواء کرکے انہیں ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔

لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیاروں کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز