لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی پہلی مرکزی کابنیہ کی مدت پوری ہونے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں فری بلوچستان موومنٹ کے مرکزی صدر حیربیار مری کی سربراہی میں نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فری بلوچستان موومنٹ کی پہلی کابنیہ کی مدت پوری ہونے پر اداروں کی کارکردگی پر تنقیدی جائیزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل کونسل کے سامنے نئی ایگیزیکٹو ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کے نام منظوری کے لیئے پیش کیے گئے۔ جن سے نینشل کونسل نے ان کی قابلیت اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات کیے۔ اجلاس کے آخر میں فری بلوچستان موومنٹ کی جوڈیشل کمیٹی کی سربراہی میں نیشنل کونسل نے ووٹنگ کے ذریعے فری بلوچستان موومنٹ کی نئے کابینہ کی منظوری دی۔ حیربیارمری کی صدارت میں دوسری کابینہ کے لیے جمال ناصر بلوچ فارن افئیرز ڈپارٹمنٹ ، بیبگر بلوچ ایف بی ایم انٹرنینشل ڈپارٹمنٹ، فیض محمد بلوچ فنانس ڈپارٹمنٹ، حیدر کے بی بلوچ آرگنائیزینشنل ڈپارٹمنٹ ایکسٹرنل، نوبت مری انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جبکہ ٹرائیبل افئیرز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر صادق رئیسانی کا تقرر کیا گیا۔ بعدازاں نئی کابنیہ کی حلف برداری کا انعقاد اٹھارہ جولائی کو پارٹی صدرحیربیار مری کی زیر صدارت ہوا جس میں حیربیار مری نےمرکزی کابینہ سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب کے بعد حیربیار مری نے نئی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔