پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںخاران، دو سگے بھائی جبراً لاپتہ، اہلخانہ کا ریڈ زون میں دھرنا

خاران، دو سگے بھائی جبراً لاپتہ، اہلخانہ کا ریڈ زون میں دھرنا

خاران (ہمگام نیوز) چیف چوک سے فورسز نے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے جبری طقر پر لاپتہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج مغرب کے نماز سے تھوڑی دیر قبل پاکستانی فورسز نے خاران چیف چوک سے دو نوجوانوں بختیار ولد محمد غوث یلانزئی اور کامران ولد محمد غوث یلانزئی کو گرفتار کر کے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں سگے بھائی ہیں جن کے اہلخانہ نے ریڈ زون خاران جہاں پر خفیہ اداروں کے دفاتر واقع ہیں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ انکے دو نوجوان بچوں کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز