پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںخاران:پاکستانی فورسز نے3 بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا

خاران:پاکستانی فورسز نے3 بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا

خاران( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے خاران سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کر کے فوجی کیمپ منتقل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے بُن بند سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزندوں کامران ولد حاجی برکت اور عامر مینگل ولد صاحب خان سکنہ کلان خاران کو جبری طور پر اغواء کر کے فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ییں۔ جبکہ اور ایک بلوچ فرزند کو مین بازار سے پاکستانی فورسز نے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے.
یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران شہر میں قائم قابض ایم آئی آفس اور ایف سی فورس کے کیمپوں پر گرینیڈ لانچرز سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔اب اس حملے کے ردعمل میں حواس باختہ فورسز نے شک کی بنیاد پر غیر مسلح عام شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز