خاران(ہمگام نیوز) گزشتہ رات اعجاز احمد ولد خان محمد جنھیں 26 اگست 2016 کو جبری طور اغوا کیا گیا تھا۔ اور غلام فرید عرف میجر ولد پٹواری محمود خان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق غلام فرید ولد پٹواری محمود خان کو پاکستانی فورسز نے 25 اگست 2016 کو خاران سے جبری طور پر گرفتار کیا تھا ۔ نمائندہ ہمگام کے مطابق غلام فرید کو ریاستی ٹارچر سیلوں میں سخت ازیتیں دی گئی ہے ،جس کی وجہ سے وہ زہنی و جسمانی طور مفلوج ہو کر رہ گئے ہے۔ سخت ٹارچر اور قید تنہائی کی وجہ سے غلام فرید کی دماغی توازن بگڑ گئی یے، مختلف قسم کے نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔ اور وہ جسمانی لحاظ سے بھی کمزور اور تشویش ناک حالت میں گھر پہنچائے گئے ہیں۔یاد رہے اعجاز بلوچ جن کی جبری اغوا کے خلاف ان کی کزن ننی سی پری ” انسہ” بلوچ سخت سردی یخ بستہ ہواوں میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرکے سوشل میڈیا میں بلوچ اسیران کی بازیابی کیلئے ایک اہم کردار ادا کی تھی۔


