خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران گواش روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تنگوخان ولد پاہند خان نامی شخص ہلاک ہوگئے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق یہ واقعہ خاران گواش سی پیک روڈ پر پیش آیا ہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو خاران شیخ اسپتال پہنچادیا گیا.
تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


