پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںخاران ،کاہان اور گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل...

خاران ،کاہان اور گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کاہان چھاؤنی کو ہدف بنا کر بی ایم بارہ کے 4 گولے داغے جو کہ چھاؤنی کے اندر جاکر گرے جس سے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا. اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. ایک اور کارروائی میں ہمارے ساتھیوں نے گزشتہ شب خاران شہر کے اندر بابو محلے میں قاہم لیویز تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا اس حملے کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز گوادر میں ریاست کی جانب سے اپنی قبضہ گیریت کو مضبوط اور دنیا کے سامنے گوادر کو ایک پرامن علاقہ دکھانے کے لیے ریاستی مہرہ جام کمال کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے کار ریلی اور دوسرے پروگرام منعقد کیے جارہے تھے اُسی شب ہمارے ساتھیوں نے جی ٹی مین گیٹ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا. اس حملے کی ذمہ داری بھی ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز