یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران: آحمد بلوچ ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں...

خاران: آحمد بلوچ ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت آحمد ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 جنوری کی رات کو خاران کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس کی جانب سے کی گئی سرچ آپریشن کے دوران خاران کے جنوبی کلان کے ایریا میں آحمد بلوچ ملازئی کے گھر پر چھاپہ لگاکر انہیں جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق احمد ملازئی 8 سال قبل لاپتہ ہونے والے آصف سہیل اور گزشتہ سال سے لاپتہ غیاث بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔ مذکورہ خاندان سے جبری گمشدگی کا شکار یہ تیسرا شخص ہے۔

خیال رہے کہ 31 دسمبر کی رات کو خاران میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے کے بعد قابض فورسز اور خفیہ اداروں نے علاقے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی چادر و چار دیواری اور لوگوں کی عزت نفس کو پامال کیا تھا۔ بلوچ سرمچاروں کے حملے کے دوران بزدل فوج کیمپ کے اعتراف کے دو مرکزی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئی تھی جس کے بعد شدید خوف اور بھوکلاہٹ کا شکار ایف سی نے انٹیلیجنس کے ہمراہ اپنے نقصان کا غم و غصہ نہتے شہریوں پر نکالا۔

تاہم ابھی تازہ اطلاعات سے پتہ چلا کہ ان آپریشنوں کے دوران آحمد بلوچ ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی لاپتہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز