چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخاران: ایف سی اور خفیہ اداروں کا پولیس و لیویز اہکاروں کے...

خاران: ایف سی اور خفیہ اداروں کا پولیس و لیویز اہکاروں کے گھروں پر چھاپے

خاران( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب خاران شہر میں جامعہ شمس العلوم محلہ میں ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جارحیت کرکے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا، جن میں زیادہ تر پولیس اور لیویز اہکاروں کے گھر شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات ایف سی، اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مل کر خاران شہر میں جامعہ شمس العلوم محلے میں متعدد گھروں پر چھاپہ مار کر جارحیت کی۔

زرائع کے مطابق ان گھروں میں مرحوم ATF اہلکار غلام حسین، جو 2006 میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایک بم دھماکے میں جانبحق ہوا تھا، کا گھر شامل ہے، جہاں قابض فورسز نے ان کے بھائی پولیس اہلکار سراج احمد اور شبیر احمد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں، قابض فورسز نے لیویز اہلکار علی اصغر شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر والوں پر تشدد کیا، اور محلے کے مختلف گھروں پر چھاپے کے دوران چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں میں موجود عورتوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے خاران میں ملٹری انٹیلیجنس کا سیکرٹریٹ روڈ پہ ڈی پی انور بادینی کے سابقہ دفتر آنے کے بعد ، چھاپوں اور فوجی جارحیت میں مزید اضافہ ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز