خاران (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ماڈل سکول کے قریب ایف سی سکول میں قائم مورچوں پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کاروائیاں قبضہ گیر ریاستی فورسز کے خلاف بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔


