خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران بابو محلہ سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ فہد ولد استاد محمود خان کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شاہ فہد اس سے قبل بھی 2016 کو ایک مرتبہ اپنے بھائی فرید عرف میجر کے ہمراہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہوا تھا، تاہم اس وقت شاہ فہد دو دن میں بازیاب ہوا تھا جبکہ اس کا بھائی فرید احمد تین سال تک قابض اداروں کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہوا۔
ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بابو محلہ میں گزشتہ شب ہونے والے چھاپے میں سی ٹی ڈی بھی شامل تھا۔