خاران (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق خاران ،میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ریٹائرڈجنرل قادربلوچ کے الیکشن کمپیئن عوامی رابطہ مہم کیمپ پر نامعلوم مسلح افرادنے دستی بمبوں سے حملہ کردیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں آج سہ پہر کے وقت پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگ میں دستی بمبوں سے حملے کی اطلاعات ہیں۔زخمی اور ہلاکتوں کی تفصیل آنا باقی ہے۔


