سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںخاران: سٹی تھانہ پولیس کی حراست میں نوجوان کی پراسرار موت، پوسٹ...

خاران: سٹی تھانہ پولیس کی حراست میں نوجوان کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کوئٹہ منتقل

 

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران سٹی تھانے میں پولیس کی وحشیانہ تشدد سے ایک بلوچ نوجوان جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق خاران پولیس کی وحشیانہ تشدد سے بلوچ نوجوان جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت احسان اللہ ولد امام بخش سکنہ گواش دریچ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست نوجوان نے خود کشی کی ہے جب کہ نوجوان کے لواحقین کے مطابق پولیس کی وحشیانہ تشدد سے وہ جانبحق ہوگئے ہیں۔

احسان اللہ کے لواحقین کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے احسان اللہ کو تفتیش کے بہانے سے بلایا تھا جس کے بعد مقتول کے بھائی نے خود اُسے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ احسان اللہ کے بھائی کے مطابق پولیس نے ان کے بھائی کو حراست میں لینے کے بعد معمولی سی تفتیش کا کہہ کر انہیں واپس گھر بھیجنے کا کہا تھا مگر آج صبح انہیں پولیس نے بذریعہ فون اطلاع دی تھی کہ ان کے بھائی کی طبیعت خراب ہے۔ بھائی کے پہنچنے سے پہلے ہی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسان اللہ نے خود کو باتھ روم کے شاور سے لٹکا کر اپنی جان لی ہے جبکہ لواحقین سمیت عینی شاہدین اور ہسپتال ذرائع نے لاش کے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اُس کی موت پولیس کے تشدد سے ہی واقع ہوئی ہے۔پولیس کے اس ظالمانہ رویے کے خلاف احسان اللہ کے لواحقین نے انصاف کیلئے اپیل کی تھی جس کے پریشر میں آکر ضلعی انتظامیہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ روانہ کردی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سٹی تھانے کے ذرائع  نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات دو بجے کے قریب خاران پولیس ایس ایچ او اور ڈیوٹی پر موجود دیگر اہلکاروں نے احسان اللہ کی جسمانی ریمانڈ شروع کرتے ہوئے اُسے بدترین اور غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ دم تھوڑ گئے۔ پولیس نے خود کو بچانے کی خاطر لاش کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے لٹکا دیا تاکہ اسے خودکشی ظاہر کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

واضح رہے خاران پولیس نے ایک ماہ قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے برکت حاجیزئی کیس کے سلسلے میں احسان اللہ کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھا۔ احسان اللہ رشتے میں برکت حاجیزئی کا سالہ ہے، حراست میں لینے کے چوبیس گھنٹے کے اندر پولیس کی جانب سے احسان اللہ کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ مقتول نے خودکشی کرلی ہے جس کے بعد پولیس نے لاش سول ہسپتال خاران پہنچا دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز