خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران شہر، کلان نزد حاجی برکت مسجد کے قریب گہرے کھڈے میں کھڑے سیلابی پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے 2 معصوم بچے جن کی عمریں بالترتیب قریبا 9 سال اور 11 سال تھی۔ حالیہ دنوں کے تیز بارشوں اور ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے خاران کے علاقے کلان میں 2 معصوم بچے سیلابی ریلے کی پانی میں بہہ کر ڈوب گئے،جنھیں بروقت کوئی نکال نہ سکا،کافی دیر بعد جب انھیں مقامی رضاکاروں کی مدد سے نکالا گیا تو وہ بچے وفات پاگئے تھے ۔