خاران (ھمگام نیوز ) نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران میں بلوچ سرمچاروں کی حالیہ کامیاب حملوں کے ردعمل میں ناکام قابص ریاستی فوج اور آئی ایس آئی نے اپنا غصہ عام اور غیر مسلح شہریوں پر نکالنا شروع کیا ہے۔ کل رات خاران بازار قلعہ روڈ سے دو بلوچ فرزندوں کو جبری اغوا کیا۔جن میں لیویز کے ملازم عبدالماجد اور عبدالمالک فٹبالر کو جبری طور گرفتار کر کے ایف سی کیمپ منتقل کیا گیا۔