خاران(ہمگام نیوز) خاران سے لاپتہ آصف بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے انسانی حقوق کے تمام اداروں اور دوسرے مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آصف بلوچ کے باحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اور ان کے خاندان والوں کو اس اجتماعی اذیت سے نجات دلائیں.
واضح رہے آصف بلوچ کے فیملی گزشتہ 6 سالوں سے انتہائی اذیت ناک زندگی سے گزر رہی ہے، اپنی اس اجتماعی اذیت اور تکلیف کو دور کرنے کے لیے انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ آصف بلوچ کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں.
یاد رہے پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آصف بلوچ کو 27 اپریل 2013 کو خاران کے علاقے گروک سے جبری طور پر حراست میں لے کر اغوا کیا تھا.