سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںخاران سے کمسن نوجوان رسول بخش قابض فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران سے کمسن نوجوان رسول بخش قابض فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستان ایف سی اور خفیہ اداروں نے ایک 16 سالہ کمسن نوجوان کو گھر سے اغواء کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے گزشتہ عیدالفطر کے دوسرے دن رات گئے عارف محمد حسنی محلہ خاران میں ایک گھر پر جارحیت کے دوران ایک کمسن نوجوان کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جوکہ ہنوذ لاپتہ ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت رسول بخش ولد نزیر احمد سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 16 سال بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے گھر پر عید سے دو دن قبل قابض فورسز نے جارحیت کے دوران ان کے والد اور بھائی کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے چند ہی روز بعد عیدالفطر کے دوسرے روز واپس فورسز نے گھر میں گھس کر کمسن رسول بخش کو حراست میں لے لیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز