خاران (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
مذید اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ خاران کے قریب موجود ٹیھکدار لطیف کے رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا۔
دھماکے سے شہریوں میں خوف پھیل گیا اور دھماکے کے بعد شہر کی اکثر مارکیٹیں بند ہوگئیں۔
یاد رہے کہ 14 اگست کی تقریبات کے انعقاد میں ریاستی مشینری مکمل ناکام ہونے کے بعد اب ریاست اپنے اہم علاقائی مہرے کریم نوشیروانی کو استعمال کرنے پر مجبور ۔
ہمارے مقامی نماہندے کے مطابق 40 سال سے خاران کے عوام کا خون پینے والا کریم نوشیروانی جیسا دوغلہ انسان ایک بار پر عوام کو ٹھیکدار لطیف کے گھر پر میٹنگ کے بہانے بلا کر دھوکے سے 18 اگست کو طے شدہ تقریب میں لے جانے کیلئے سرگرم، جس میں ٹھیکدار لطیف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


