سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںخاران شہر میں چیف چوک کے قریب بم دھماکہ، 14 افراد زخمی

خاران شہر میں چیف چوک کے قریب بم دھماکہ، 14 افراد زخمی

خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں چیف چوک کے مقام پر ایک انتہائی زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک دھماکہ آج بروز 2 نومبر 11 بجے کے بعد خاران شہر کے چیف چوک کے مقام پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ واقع میں چند گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں خاران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:
1- عابد ولد میرزا 2- ثناء اللہ 3 فیصل ولد ابراہیم 4- محمد آصف5- عبدالمالک 6 نزیر احمد 7- محمد عیسی8- اخلاق آحمد9- منیر احمد
10- مطیع احمد ولد خدا بخش اور دیگر چار افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ جبکہ اس واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز