چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںخاران ' لجے توک ' میں پاکستانی فوج کے جارحیت کی اطلاع

خاران ‘ لجے توک ‘ میں پاکستانی فوج کے جارحیت کی اطلاع

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 10 بجے بلوچستان کے ضلع خاران سے قابض پاکستانی فورسز علاقائی مخبروں اور سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ 10 کے قریب موٹرسائیکلوں 7ویگو گاڑیاں بشمول 1 ایمبولینس کے ہمراہ خاران شہر سے فوج کا ایک دستہ حرکت کرتے ہوئے نواحی علاقے لجے توک کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے ،مقامی زرائع کے مطابق خاران ٹو نوشکی کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر عام سویلین پر جارحیت کی امکان ہیں ۔خاران کے نواحی علاقے لجے توک سمیت دیگر علاقوں کو فورسز نے محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والے بیشتر عوامی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔تاہم اب تک کسی کے گرفتاری یا فائرنگ کرنے اور زخمی ہونے کی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید تفصیلی معلومات کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز