چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخاران میں ایک بار پھر ایف سی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ

خاران میں ایک بار پھر ایف سی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ

خاران (ہمگام نیوز )
نماہندہ ھمگام کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں آج دن 12 بجے کے قریب شہر میں قائم ایف سی سکول کے مورچوں پر ایک بار پھر مسلح افراد نے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا ۔جس کے ردعمل میں قابض ایف سی فورس نے آج کے دن قلعہ محلہ،عارف محمد حسنی محلہ میں گھر ،گھر تلاشی لے رہا ہے۔یاد رہے ایف سی نے کل برف کارخانہ کلی جوژان میں بھی سرچ آپریشن کرکے گھر،گھر تلاشی لی گئی۔اور یہ سرچ آپریشن خاران میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل جاری ہیں۔شہریوں کی طرف سے اس طرح کے شکایات بھی موصول ہورہی ہیں کہ قابض پاکستانی فورس ایف سی نے بلوچ چادر و چاردیواری کی پامالی کرکے گھروں میں گھس کر عورتوں کے سامنے ان کو گالی دے کر خوف وہراس پیھلانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز