Homeخبریںخاران میں مسلح افراد کا حملہ، شہر کے مختلف علاقوں میں شدید...

خاران میں مسلح افراد کا حملہ، شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

خاران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں آج علی الصبح مسلح افراد کی جانب سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد شہر کے مختلف اطراف سے داخل ہوئے اور متعدد مقامات پر ناکہ بندی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جبکہ پولیس تھانہ خاران اور خاران کوئٹہ روڈ پر واقع ڈی آئی جی پولیس کمپلیکس پر بھی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ حملے کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جبکہ حملہ آور پولیس کی ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

مسلح افراد کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم حملے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ ناہی حکام کا باضابطہ مؤقف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز