نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے احمدوال کلی بٹو میں سرکاری سکول میں تعمیراتی کام کرنے والے 11 مزدور گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں اغواہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق 9 مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے سکھر اور جیکب آباد، دو کا تعلق نوشکی سے ہے۔
تاحال واقع کی تصدیق مقامی انتظامیہ نے نہیں کی ہے۔
دوسری جانب
نوشکی، غریب آباد میں فائرنگ سے ظہیر احمد ولد ظہور
احمد نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔
دریں تربت شاہی تمپ سے ایک شدید زخمی نامعلوم شخص کی نعش ملی ،جسے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو شاہی تمپ کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا پایا گیا تھا، جسے مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق متوفی مبینہ طور پر منشیات کا عادی تھا۔
پولیس نے اہلِ خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچ کر لاش کی شناخت کریں اور میت وصول کرلیں۔


