یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران میں کمسن کفایت اللہ کی بازیابی کیلئے پریس کلب میں احتجاجی...

خاران میں کمسن کفایت اللہ کی بازیابی کیلئے پریس کلب میں احتجاجی کیمپ قائم

خاران ( ہمگام نیوز) آج بروز جمعرات 9 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے خاران سے گمشدگی کا شکار کمسن کفایت اللہ کی بازیابی کیلئے خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے بعد خاران پریس کلب میں احتجاجی کیمپ بھی قائم کیا گیا۔

مظاہرے میں کفایت اللہ کے لواحقین کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء، صحافی سمیت دیگر مکاتب فکر سے جڑے لوگوں نے شرکت کیا۔ مظاہرے میں خواتین و بچے بھی شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ کفایت اللہ سیاپاد 25 جولائی 2018 کے جنرل الیکشن کے دن سے ہولنگی راسکوہ پولنگ اسٹیشن سے لاپتہ ہے۔ اس بابت لواحقین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بااثر امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی وجہ سے ہمارے بچے کو اٹھایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو تاحال قانون کی گرفت میں نہ لانا حیران کن ہے۔

لواحقین نے پاکستانی حکومت، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں سے کفایت اللہ کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمسن بچے کی اغواء شرمناک عمل ہے جس کی بازیابی کیلئے ہم گزشتہ تین سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز