یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران میں 13 نومبر کی مناسبت سے شہداء کے قبروں پر آزاد...

خاران میں 13 نومبر کی مناسبت سے شہداء کے قبروں پر آزاد بلوچستان کا مقدس پرچم رکھا گیا

خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں عوام کی جانب سے تیرہ نومبر “یوم شہدائے بلوچستان” کی مناسبت سے بلوچ شہداء کے قبروں کو آزاد بلوچستان کے پرچم سے سجایا گیا۔

گزشتہ شب خاران کے عوام کی جانب سے جوژان کے قبرستان میں آسودہ خاک شہید طارق جان اور شہید عمران جان جبکہ خاران بازار کے قبرستان میں واقع شہید سرمچار نورالحق عرف بارگ جان کے قبر پر آزاد بلوچستان کا مقدس پرچم رکھا گیا۔

13 نومبر بلوچ شہیداء کے دن کے طور پر پورے دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس مقدس دن کو گلزمین کی آزادی کی خاطر جان دینے والے بلوچ شہداء کی یاد میں مقبوضہ بلوچستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں یادگاری ریفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز