خاران (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر شیروزئی روڈ پر قائم ایف سے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملے میں دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور حملہ آور حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے مذکورہ علاقوں میں ایف سی پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے حملے ہوتے رہے ہیں، تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔