پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںخاران: نامعلوم چوروں کی فائرنگ، کمسن نوجوان زخمی

خاران: نامعلوم چوروں کی فائرنگ، کمسن نوجوان زخمی

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں دن دہاڑے چوروں کی فائرنگ سے ایک کم سن نوجوان زخمی ہو گیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں واقع جوڑان میں نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روک کر موٹرسائیکل چیھنے کی کوشش کی، نوجوان کی مزاحمت پرچوروں نے دن دہاڑے مین سڑک پرفائرنگ کرکے اس نوجوان کو زخمی کردیا، جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کے سبب زخمی نوجوان کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا تاہم چور نوجوان کی مزاحمت کے باعث موٹرسائیکل چھینے میں ناکام رہے۔

زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز