Homeخبریںخاران: پاکستانی اہلکاروں پر مسلح حملہ

خاران: پاکستانی اہلکاروں پر مسلح حملہ

خاران (ھمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے دالی میں پیدل گشت پر مامور قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

تاحال حکام کی جانب سے ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اور حملے کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز