دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںخاران: پنجاب سے تعلق رکھنے والے غیرمقامی افراد کے ٹھکانے پر حملہ،...

خاران: پنجاب سے تعلق رکھنے والے غیرمقامی افراد کے ٹھکانے پر حملہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاعات

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے کارندوں پر حملہ کیا.

تفصیلات کے مطابق آج مغرب کے وقت خاران میں کیف دیدگ ہوٹل کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آواز سنی گئی، اس حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے انٹلیجنس کے کارندوں کے زیر استعمال ایک مخصوص ٹھکانے پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

مقامی زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقع کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے.

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سے غیرمقامی افراد بلخصوص پنجابیوں کو تیزی کے ساتھ مختلف علاقوں میں آباد کیا جارہا ہے. آباد کار مختلف ہتھکنڈوں کے تحت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرکے پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کے لئے کام کررہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز