Homeخبریںخاران: کراچی سے جبراً لاپتہ ڈاکٹر دلدار بلوچ کی بازیابی کیلئے خاران...

خاران: کراچی سے جبراً لاپتہ ڈاکٹر دلدار بلوچ کی بازیابی کیلئے خاران میں آج احتجاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی سے جبری طور پر گمشدگی کا شکار ہونے والے امراض قلب کراچی میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر دلدار بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے آج بروز 28 اپریل کو ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی خاران کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے خاران میں موجود تمام ڈاکٹر حضرات، پیرامیڈیکل اسٹاف، سوشل ایکٹوسٹس، سماجی اور سیاسی کارکنان اور انسان دوست حضرات اس مظاہرے میں شرکت کیلئے اپیل کی گئی ہے۔

Exit mobile version