جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںخاران کلان سے ایک اور نوجوان خلیل احمد ولد رحم اللہ سی...

خاران کلان سے ایک اور نوجوان خلیل احمد ولد رحم اللہ سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک اور نوجوان خلیل احمد ولد رحم اللہ کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاران پرپیٹ کے رہائشی خلیل احمد کو 20 جولائی کے دن 12 بجے کے قریب کلان میں اپنے دوکان کے سامنے سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

یاد رہے خاران میں گزشتہ چند روز میں جبری گمشدگی کا یہ تیسرا واقع ہے، اس سے قبل محمد اسلم ولد جاجی محمد ابراھیم مینگل کو 18 جولائی اور غلام جیلانی ولد محمد امین کو 19 جولائی کو سی ٹی ڈی / خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز