خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز واشک اور خاران کے درمیان واقع کلی شاہوگیڑی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار ٹرالروں پر شدید فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیورز زخمی جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واشک اور خاران کے درمیان موجود شاہوگیڑی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مغرب کے وقت لوٹے ہوئے بلوچ معدنیات سے لدے ٹرالروں پر شدید فائرنگ کرکے ڈرائیورز کو زخمی جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچائے۔ تاہم، ہلاکت کی اب تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایسی گاڑیوں پر حملے کے واقعات کی زمہ داریاں اکثر و بیشتر بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیئے گئے ہیں جو سیندک یا ریکوڑک میں موجود بلوچ معدنی ذخائر اور وسائل کی لوٹ مار میں مصروف، بڑی بڑی گاڑیوں کے زریعے پنجاب یا دیگر علاقوں میں منتقل کرتے ہیں۔ بلوچ مسلح تنظیمیں پنجابی فوج کا بلوچ وسائل کے لوٹ مار کے خلاف ان کے اہلکاروں اور گاڑیوں کو مسلسل ہدف نشانہ بناتے ہیں۔
تاہم، کل کے واقعہ پر اب تک کسی مسلح تنظیم نے زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔