چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںخاران کےعلاقے لجے توک میں رحم الللہ ولد محمدعثمان کو نامعلوم افراد...

خاران کےعلاقے لجے توک میں رحم الللہ ولد محمدعثمان کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔

ھمگام نیوز) ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کے بلوچستان کے دشوار گزار وسیع پہاڑی سلسلہ خاران کے علاقے ( لجے توک) میں کل بروز اتوار کو رحم الللہ ولد محمد عثمان کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ۔اس وقت تک قتل کی خاص وجہ معلوم نہ ہوسکا۔تاہم خیال رہے کہ یہ علاقہ کافی عرصے سے بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی کمین گاہ کے حوالے سے زیادہ شہرت رکھتا ہے۔ماضی قریب میں جب اس دشوار گزار علاقے میں قابض فوج کو کوئی خاص جنگی پیش رفت نہ ملنے کے کی صورت میں وقت کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بعد میں دشمن نے اپنی پینترے کو تبدیل کرکے ڈیتھ اسکواڈ اور کرایہ کے خاص قاتلوں کو فعال بنا کر خفیہ زمہداری سونپ دی ۔اس کے بعد آئے روز غریب بلوچ مالداروں و زمینداروں کی اس علاقے میں خفیہ طریقے سے قتل کے محرکات نا معلوم ہوکر تمام آزادی پسندوں کے زمہدار حلقوں کیلئے ایک زبردست چیلنج بنا ہوا ہے۔کہ آخر وہ کون سے خفیہ ہاتھ ہے جو ان علاقوں میں پے درپے اس جیسے غیر معمولی واقعات کرکے غیر مسلح عام شہریوں کی قتل وغارت گری کررہا ہے ۔اور ابھی تک گرفتار نہیں ہو رہا ؟ اگر مستقبل میں کرایہ کے ان قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو آنے والے وقت اس علاقے میں موجود مسلح تنظیمیں اپنے عوامی ہمددری کو مشکل سے برقرار رکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز