خاران(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں ہندومحلہ سکول پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندومحلہ سکول پر واقعہ ایف سی چوکی پر رات 9:30 بجے کے قریب دستی بمب سے حملہ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوع میں پہچ گئے ہیں۔
عوامی زرائع کے مطابق حملے کے بعد ایف سی اور پولیس نے شہر کے کونے کونے میں ناکہ بندی میں اضافہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس طرح کے حملے ہمیشہ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے قبول کی گئی ہیں ۔مگر اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔