پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںخاش ، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار...

خاش ، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

خاش(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں ایک اسکریپ کی دکان پر قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے چھاپے کے بعد الزامات کی وضاحت کیے بغیر اور عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر

 ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 20 سالہ شکور احمدزہی ولد نادر ساکن خاش کے نام سے ہوئی ہے ۔

 ایک باخبر ذریعہ کے مطابق آج صبح تقریباً 6:00 بجے شکور کو خاش شہر کی رودکی اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں

  چھاپے کے بعد اس کی کباڑی کی دکان سے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم نامہ کل دکھائے پرائیویٹ لائسنس پلیٹ والی متعدد گاڑیوں کے ساتھ گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گی

ا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز