خاش( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان میں قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ کو شہید کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی فورسز نے چلتے گاڑی پر راکٹ فائر کیئے جس کے نتیجے میں حیدر جمال زہی ولد قدرت اللہ شہید ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حیدر جمالزہی اپنے گاڑی میں کسی اور شہر کی طرف جا رہا تھا کہ ایرانی کے سرحدی فورسز نے ان پر اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راکٹ کا گولا فائر کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور حیدر جمالزہی موقع پر شہید ہوگئے
دریں اثنا شہید کی میت کو مقامی اسپتال میں منتقل کر کے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیاـ
مصدقہ ذرائع کے مطابق رواں سال میں دسیوں بلوچ فرزندوں کو چلتی راہ میں بنا جرم مشکوک سمجھ کر قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا ہیں ۔ گجر ایرانی فورسز نے محکوم و مظلوم بلوچ عوام کی زندگی جہنم جیسا بنا رکھی ہے۔