چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںخاش میں ایک اور بلوچ شہری قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے...

خاش میں ایک اور بلوچ شہری قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو خاش شہر سے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس بلوچ شہری “شہریار یادگاری” کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کی عمر 24 سال ہے، جس کا تعلق خاش سے ہے اور خاش کے حیدرآباد ریجن کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہریار ایک راہگیر تھا اور اسے جمعہ کے روز انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی فورسز نے احتجاجی مظاہرے میں موجود نہ ہونے کے باوجود شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کا درست مقام معلوم نہیں ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں اور ان میں سے کئی کی قسمت کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز