Homeخبریںخاش میں دو ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کی...

خاش میں دو ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

خاش (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں دو ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو بلوچ شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق، جمعہ 27 نومبر 2026 کی شب ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے ابوذر اسٹریٹ میں ایک رہائشی مکان کے سامنے دو ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو بلوچ شہری جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے جاں بحق ہونے والے مرد شہری کی شناخت وھاب شہدادی (کردی کوشہ) ولد خرم کے نام سے کی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا شخص ان کا بھائی ہے، جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت راج بی بی گمشادزہی، عمر 45 سال، ولد گمی اور زوجہ شہدوست گمشادزہی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ چار بچوں کی والدہ تھیں، جن میں ایک بچہ معذوری کا شکار ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، دو ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیوں میں سوار مسلح افراد، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ گاڑیاں تھائی ساختہ تھیں، ابوذر اسٹریٹ میں واقع شہدوست گمشادزہی کے گھر پر پہنچے اور مکان کے سامنے موجود افراد کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران دو بھائی گولیوں کا نشانہ بنے، جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ اسی دوران راج بی بی گمشادزہی بھی گھر کے دروازے کے سامنے موجود تھیں کہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

رپورٹ مرتب کیے جانے تک فائرنگ کے محرکات، حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات جبکہ زخمی شخص کی طبی حالت سے متعلق معلومات سامنے نہیں

آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز